ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی صحبت پور اور ڈیرہ اللہ یار ڈکیتی کی چار مختلف وارداتین چار موٹر سائیکلز چار لاکھ روپے نقدی سات قیمتی موبائل فونز گھڑیاں اور دیگر سامان چھین لیا گیا مذاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوون کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہسپتال منتقل ملزمان فرار لٹنے والوں میں جے یو آئی کا ضلعی جنرل سیکریٹری بھی شامل پولیس کے مطابق صحبت پور کے قریب پولیس تھانہ ملک شہید محمد علی کی حدود نا معلوم مسلح ڈاکو گن پر جے یو آئی صحبت پور کے ضلعی جنرل سیکریٹری نثاراحمد پرکانی اور انکے ملازم حسین احمد سے موٹر سائیکل ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے دوسری ڈکیتی کی واردات صحبت پور کے ہندو تاجر سورج کمار سے نا معلوم مسلح ڈاکو موٹر سائیکل ایک لاکھ روپے نقدی موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے ڈیرہ اللہ یار کے قریب عمرانی لاڑو کے مقام پر مسلح ڈاکو گن پر دو اساتذہ یاسر عمرانی اور اسد عمرانی سے موٹر سائیکل ایک لاکھ روپے نقدی دو عدد موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسنن پولیس تھانے کی حدود پہنیار پل پٹ فیڈر کے مقام پر مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر رضا محمد سے موٹر سائیکل پچاس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا مذاحمت کرنے پر مسلح ڈاکووں نے فائرنگ کرکے انکو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا واقعے کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

