کوئٹہ، کا نسٹیبل محمد نعیم کو امداد چوک پر آتشزدگی کے دوران شہری کی بروقت مدد پر نقد انعام سے نوازدیاگیا

کوئٹہ(این این آئی) پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکج، انجینئر رفیق بلوچ کے جانب سے ایس پی ماڈل ٹریفک پولیس جاوید ملک اور ٹریفک انجینئر آرین خان بڑیچ کے ہمراہ کانسٹیبل محمد نعیم کو امداد چوک پر آتشزدگی کے دوران ایک شہری کی بروقت مدد پر نقد انعام سے نوازا۔کانسٹیبل محمد نعیم نے ہنگامی صورتحال میں پیشہ ورانہ ذمہ داری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری کارروائی کی، جس پر انہیں سراہا گیا۔ایس پی ماڈل ٹریفک پولیس کویٹہ نے اس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت اور فرض شناسی کا یہی جذبہ ادارے کی اصل پہچان ہے، اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں