ڈاکٹر نبیہا اور فضا علی کی گفتگو پر مشی خان کی مزاحیہ اداکاری؛ ویڈیو وائرل

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا نے میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام میں شرکت کی اور شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کے بارے میں بات کی۔

ڈاکٹر نبیہا جب اپنے شوہر کے ساتھ ہونے والے اختلافات پر گفتگو کر رہی تھیں اُس وقت میزبان فضا علی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

فضا علی کئی مواقعوں پر شدید جذباتی اور آبدیدہ بھی ہو گئی تاہم ان کے اس عمل اور انداز گفتگو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا۔

اکثر نے اسے ’’پلانٹڈ‘‘ تو کسی نے اوور ایکٹنگ قرار دیا اور اب تک یہی موضوع سب سے زیادہ زیر بحث رہا ہے۔

اداکارہ اور میزبان مشی خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انھوں نے ڈاکٹر نبیہا اور فضا علی کے درمیان ہونے والی جذباتی گفتگو میں اپنی اداکاری کے رنگ بھر دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں