کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں جعلی کرنسی کے کاروبار کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی جعلی کرنسی ڈیلر گرفتار نقدی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اے سی سی کوئٹہ نے ٹریپ ریڈ کے دوران جعلی کرنسی ڈیلر محمد اویس خان کو موقع سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 37 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجما ن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش جعلی کرنسی کے ذریعے قومی معیشت کو نقصان پہنچانے کا انکشاف کیا ہے۔ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

