ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) تمبو منجھوشوری میں ٹریفک حادثہ قبائلی شخصیت کا جوانسال بیٹا ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق تمبو منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود مین بازار منجھو شوری میں تیز رفتار ٹریفک نے مری قبیلے کی اہم شخصیت و قبائلی رہنما میر کاکڑ خان مری کے بیٹے طارق اعظم مری کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس کی فوری کاروائی ٹرک کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیامقتول کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات منجھو شوری پولیس کر رہی ہے۔

