ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ملزمان فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پولیس تھانہ سوئی کی حدود گوٹھ مزاری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزار خان ملک جاں بحق ہوگیا واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعے کی اطلاع پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں