بجلی قومی اثاثہ ہے اور اس کی چوری ملک و قوم کے ساتھ کھلی خیانت کے مترادف ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا میر ظفرعلی چھلگری

سبی(یو این اے)چیف ایگزیکٹو آفیسر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے احکامات اور سپریڈنڈنٹ انجنئیر کیسکو سبی حسن علی مگسی کے ہدایات کی روشنی میں سبی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔میرظفرعلی چھلگری٬تفصیلات کے مطابق ایکسین کیسکو سبی میرظفرعلی چھلگری نے کہاہے کہ بجلی چوری کے خاتمے اور واجبات کی وصولی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر غیر قانونی کنکشن منقطع کر رہی ہیں اور بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنا رہی ہیں۔میر ظفر علی چھلگری کا کہنا تھا کہ بجلی قومی اثاثہ ہے اور اس کی چوری ملک و قوم کے ساتھ کھلی خیانت کے مترادف ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر اللہ داد رند ودیگر سے دوران ملاقات کہیں انکاکہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ نادہندگان کو واجبات کی فوری ادائیگی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنے ذمہ واجبات بروقت ادا کریں تاکہ بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر اور ممکن بنایا جا سکے۔ایکسین کیسکو سبی کا کہنا تھا کہ یہ مہم بلاتفریق جاری رہے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لہذا بجلی صارف کسی بھی قانونی کاروائی اور پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے واجب الادا جلد سے جلد جمع کریں اور بجلی چوری سے اجتناب کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں