لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی خصوصی ہدایت اے سی آفس اوتھل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر اوتھل آفتاب احمد لاسی نے کی، جس میں بلدیاتی نمائندوں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جن کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور متحرک ہے، جبکہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام بلا جھجک اپنے مسائل پیش کریں تاکہ ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں اور شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہو۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے بنیادی سہولیات، صفائی، پانی کی فراہمی، صحت اور دیگر مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا، جن کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی اس موقع پر کھلی کچہری میں عوام کی شرکت توقع سے کم رہی۔ اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں مختلف محکمہ جات کے افسران اور شہری بھی موجود تھے

