کوئٹہ (این این آئی)درخواست گزار شگفتہ نورین نے بتایا کہ پچھلے دو برس سے انکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی بغیر کسی وجہ کے بند کردی گئی تھی۔ وہ متعدد بار متعلقہ محکمے کو درخواست دے چکے تھے۔مگر اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بلآخر، انہوں وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی ادائیگی جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کرتے ہوئے بقایاجات کی مد میں 528360 روپے ادا کر دیے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

