اسلام آباد(رپورٹر)نیشنل پارٹی کے رہنما سنیٹر جان محمد بلیدی نے کہاکہ نیشنل پارٹی کیچ کے رہنما عارف سلیم کے گھر پر گرینیڈ حملہ افسوسناک و قابل مزمت ہے سنیٹر جان بلیدی نے دھشت گرد حملے میں زخمی رہنما عارف سلیم بلوچ اور نعیم بلوچ نیشنل پارٹی کے بے لوث سیاسی رہنما ہیں ان کے علاج کو یقینی بنانا ریاست کی اولین زمہ داری ہے انھوں نے کہاکہ حکومت امن و امان کے قیام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اب شہروں میں رہنے والے شہری بھی غیر محفوظ ہیں۔ حکومت فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات اٹھائے اور امن و امان کی بہتری کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے۔

