رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ کی عارف سلیم کے گھر گرنیڈ حملے کی مذمت

کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے اپنے بیان میں پارٹی کے سینئر رہنما عارف سلیم بلوچ کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں عارف سلیم بلوچ اور ان کے کزن نعیم بلوچ شدید زخمی ہوئے، جو نہایت افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہائشی گھر کی چار دیواری کے اندر اس نوعیت کا حملہ کھلی درندگی اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے، جو علاقے میں امن و امان کی صورتحال کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
پھلین بلوچ نے مزید کہا کہ ایسے واقعات عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منظم کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں