حاجی فدا حسین دشتی کی عارف سلیم کے گھر حملے کی شدید مذمت

تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی نے ضلع کیچ میں پارٹی رہنما عارف سلیم بلوچ کے گھر پر ہونے والے دستی بم حملے کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقے اور گھر کی چار دیواری کے اندر اس طرح کا حملہ امن دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے، جس کے نتیجے میں عارف سلیم بلوچ اور ان کے کزن نعیم بلوچ شدید زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین واقعے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے، گرفتار کیا جائے اور زخمیوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں