پسنی (رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے “عوام دوست ویژن” کے تحت تحصیل پسنی میں مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر، نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی اور پاک فوج کے تعاون سے شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے راشن گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری نے پاک آرمی پسنی یونٹ کے ہمراہ تحصیل کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں بشمول *سردشت کلانچ اور چکلی* کا تفصیلی دورہ کیا۔
انہوں نے اپنی نگرانی میں غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کیے، تاکہ کوئی بھی مستحق اس سہولت سے محروم نہ رہے۔
تقسیم کیے جانے والے فوڈ پیکجز میں زندگی کی بنیادی ضروریات شامل ہیں، جن میں آٹا اور چاول مختلف اقسام کی دالیں چینی اور دیگر ضروری اشیاء
شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا ہیکہ ضلعی انتظامیہ کا اولین مقصد حکومتِ بلوچستان کے ریلیف پیکج کو بغیر کسی تعطل کے براہِ راست حقداروں کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔ خصوصاً رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کمزور طبقات کی مدد کرنا ہماری انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق راشن کی تقسیم کا یہ مرحلہ وار عمل پوری تحصیل میں مکمل شفافیت کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ رمضان میں مستحق طبقے کو ریلیف مل سکے۔

