سبی(نامہ نگار)سبی میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے یوتھ روزگار پروگرام سبی انسٹیٹیوٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔سینٹر میں 120 طلباء وطالبات سلائی کڑھائی٬بیوٹیشن٬موبائل ریپیرنگ٬بیوٹیشن اور کمپیوٹر کورسز کے لیے منتخب کیے گۓ ہیں جنکو اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ کے زیر نگرانی میں 6 ماہ کورس مکمل کرایا جاۓ گا٬

افتتاحی تقریب میں کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے تقریب میں تقریب میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد جاوید لاشاری٬چیف ایگزیکٹو NAVTTC حاجی محمد حنیف رند،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر حیات جمالی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر NAVTTC سبی میر حبیب الرحمن رند٬ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر جعفرآباد سجاد رند٬پی ایس کمشنر زیشان بشیر٬بانی گرین سبی ملک خدا بخش دہپال،شاہد سوری، فارسٹ افیسر اللّٰہ وسایہ ڈومکی،یو سی کونسلر سعید احمد سیلاچی، kb رند، عبد القدیر رند، یوسف رند، بلال رند نے شرکت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیکٹیو ڈاکٹر حیات جمالی٬محمدحنیف رند٬میرحبیب الرحمن رند نے کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض کو سینٹر کا تفصیلی دورہ کرایا اور مکمل بریفنگ دی٬تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص ودیگر نے کہا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ NAVTTC کے تحت قائم کیا جانے والا یہ جدید ادارہ نوجوان مرد اور خواتین کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں معیاری تربیت فراہم کرے گا، جس سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ روزگار پروگرام کا مقصد ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فنی تعلیم دینا ہے تاکہ وہ ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ملک بھر میں اس نوعیت کے مزید ادارے قائم کرے گی۔ یہ ادارہ خطے کے نوجوانوں کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فنی اور تکنیکی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایسے منصوبے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

تقریب میں سینٹر میں جدید تعلیم و ہنر حاصل کرنے والی خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا تقریب کے اختتام پرکمشنر سبی ڈویزن اسداللہ فیض نے فارسٹ آفیسر اللہ وسایا و دیگر کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری میں اضافہ کیا

