بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کورم کی نشاہدہی کے بعد کورم پورا کرنے کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں تاہم کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے گورنر بلوچستان کا حکم نامہ پڑھ کر سناتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مد ت تک کے لیے ملتوی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں