ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی بھاگ اور صحبت پور تین ڈکیتی کی وارداتین تین موٹر سائیکل اسی ہزار روپے نقدی اور چار موبائل فونز چھین لیے گئے۔پولیس کے مطابق کچھی بھاگ پولیس تھانے کی حدود پیر تیار غازی روڈ پر نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اویس احمد پہوڑ سے موٹر سائیکل پچاس ہزار روپے نقدی موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے صحبت پور کے قریب آر ڈی 238 کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر سرکی خان سے موٹر سائیکل بیس ہزار روپے نقدی موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منجھو شوری روڈ پٹ فیڈر بیرون میں نا معلوم مسلح افراد نے امداد نامی شخص سے موٹر سائیکل دس ہزار روپے نقدی اور دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

