ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جھل مگسی پولیس کی دو مختلف کاروائیوں میں تین افراد کو گرفتار کرکے تین ٹی ٹی پسٹل ایک ٹوڈی کار ایک مسروقہ موٹر سائیکل بھاری مقدار میں ایرانی سگریٹ ودیگر سامان برآمد کرلیا گیا پولیس کے مطابق جھل مگسی میں دوران چیکنگ پولیس نے ایک مشکوک ٹوڈی کار کو روک کر دوران تلاشی لاکھوں روپے مالیت کے ایرانی سگریٹ ودیگر سامان برامد کرکے دو افراد زاہدحسین اور ارشد علی کو گرفتار کرکے ٹوڈی کار تحویل میں ان سے دو ٹی ٹی پسٹل گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ دوسرے کاروائی میں گنداواہ پولیس نے ایک ڈکیت کو گرفتار کرکے ان سے ٹی ٹی پسٹل گولیاں مسروقہ موٹر سائیکل برامد کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔

