ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد فلیجی میں نا معلوم مسلح افراد کی ڈاکٹر کے گھر پر شدید فائرنگ عوام میں خوف وحراس پھیل گیا پولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود فلجی سٹی میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر محمد اقبال شیخ کے گھر پر شدید فائرنگ کی جس سے عوام میں خوف وحراس پھیل گیا تاہم جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے ڈاکٹر محمد اقبال شیخ کی مدعیت میں پولیس نے نا معلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

