چھتر تمبو اور جھل مگسی فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) چھتر تمبو اور جھل مگسی فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے چھتر بانڑی فلیجی کے قریب دو قبائل ساوند اور کہیری قبائل کے درمیان مسلح تصادم فریقین نے مورچہ زن ہوکر ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کرتے رہے فائرنگ سے دو افراد حاجی خان کہیری اور صابر شاہ کہیری موقع پر ہی جانبحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے پورے علاقے کا گھراو کرکے حالات پر قابو پالیا جبکہ واقعے میں مرنے والے اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعیشں ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا تمبو منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود بالان شاخ گوٹھ عمر مینگل میں نوجوان گل بہار منجھو نے خودکار اسلحہ سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعیش ورثاء کے حوالے کردی گئی ادھر جھل مگسی کے علاقے سارنگانی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا زخمی کو سول ہسپتال گنداواہ منتقل کردیا واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات پولیس نے شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں