میر سرفراز بگٹی عمران خان نہیں کہ بلیک میل ہو کر ثناء بلوچ کو دس ارب عنایت کریں، نعیم بلوچ

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویڑن کے صدر نعیم بلوچ نے کہا ہے بلوچستان کے عوام کو یہ جان کر خوشی ہے کہ اب ان کی زمین ترقی کی شاہراوں پر گامزن ہے، اور وہ روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ لیکن افسوس کہ کچھ حلقے اب بھی چیخ وپکار کر رہے ہیں، نہ ترقی کی حامی ہیں، اور نہ ہی ان کو عوامی خوشحالی برداشت ہوتی ہے سردار کیلیے عمران پیکج پر قصیدہ خوانی کرتے ہیں اور غریب کی رمضان پیکج پر روتے ہیں عوام آج سوال کر رہے ہیں بلبل خاران کو عمران خان کے پیکج پر اعتراض نہیں تھا تو آج رمضان پیکج پر کیوں ہنگامہ؟ کیا یہ اعتراض عوام کی بھلائی کے لیے ہے یا صرف مفاد پرستی اور سیاسی حساب کتاب کے لیے؟یہ وہی سیاست ہے جسے ہم دیکھتے آئے ہیں: دو معیار، دو نظام، دو حقیقتیں۔ ایک طرف جب بڑی عنایتیں کسی خاص حلقے کے لیے طے کی جاتی ہیں، تو خاموشی کا بادل چھا جاتا ہے، اور دوسری طرف جب عوام کی بھلائی کے لیے قدم بڑھایا جاتا ہے، تو چیخ و پکار کی بوندا باندی شروع ہو جاتی ہے۔بلوچستان کا عوامی مفاد اور ترقی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں اعلیٰ ترجیح ہے۔ کوئی بلیک میلنگ، کوئی ذاتی مفاد، اور نہ ہی کسی مخصوص جماعت کی خواہش ہمیں عوام کے حق میں چلنے سے روک سکتی ہے۔ہم بلوچستان کے شہریوں کو یقین دلاتے ہیں ہماری ترقی کی راہیں عوام کے لیے ہیں، مفاد پرستوں کے لیے نہیں اور جو چیخیں سنائی دے رہی ہیں، وہ محض اپنی سیاست کے سانپوں کی آواز ہیں جو روشنی کے سامنے خود بخود خاموش ہو جائیں گیبلوچستان میں ترقی کا سفر جاری ہے، عوام خوشحال ہیں، اور میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں ہر قدم شفاف، عوامی اور مستقبل بین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں