لورالائی(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر کے خصوصی تعاون سے ضلع لورالائی میں اْن کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کے دو روزہ پروگرام کا باوقار انعقاد کیا گیا۔ یہ بابرکت اقدام ماہِ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق، نادار اور کم آمدنی والے خاندانوں کی معاونت کے لیے کیا گیا، جسے عوامی و سماجی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی پہلے روز منعقدہ تقریب میں ضلعی صدر بلوچ خان اوتمانخیل، پی اے ٹو سردارزادہ محمد ایوب خان ناصر کے PS ماسٹر خانان ملیزی ناصر سمیت پارٹی کے ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ امدادی سامان انتہائی منظم اور شفاف طریقے سے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا، جبکہ انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کارکنان نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیادوسرے روز بھی اسی جذبہ خدمت کے تحت امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ مزید مستحق خاندانوں کو راشن اور ضروری اشیائے خوردونوش فراہم کی گئیں تاکہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سکون اور سہولت کے ساتھ عبادات اور روزمرہ ضروریات پوری کر سکیں۔ دو روزہ پروگرام کے دوران نظم و ضبط اور شفافیت کو خصوصی طور پر ملحوظِ خاطر رکھا گیا۔اس موقع پر سردارزادہ محمد ایوب خان ناصر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ میں ہمیشہ اپنے عوام کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھتا ہوں اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر اپنے والد کے سیاسی حلقے کے لوگوں کی خدمت جاری رکھوں گادو روزہ امدادی پروگرام اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ عوامی نمائندگی صرف نعروں تک محدود نہیں بلکہ عملی خدمت، بروقت اقدامات اور عوامی فلاح کے جذبے سے عبارت ہے۔ ماہِ رمضان میں مستحقین تک امداد کی فراہمی ایک ذمہ دار، باعمل اور عوام دوست قیادت کی عکاسی کرتی ہے۔

