سبی میں محکمہ مواصلات کی مبینہ غفلت اور ملازمین کی عدم حاضری کے باعث شہر کے لنک روڈ شدید خستہ حالی کا شکار ہو چکے ہیں

سبی(رپورٹر)بلوچستان کے تاریخی شہر سبی میں محکمہ مواصلات کی مبینہ غفلت اور ملازمین کی عدم حاضری کے باعث شہر کے لنک روڈ شدید خستہ حالی کا شکار ہو چکے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور حکومت کو کروڑوں بلکہ اربوں روپے کے ممکنہ مالی نقصان کا سامنہ ہے شہر کے بیشتر لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ،گڑھوں اور ناکافی مرمت کے باعث ناقابلِ استعمال ہو رہے ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد یہ سڑکیں کیچڑ اور پانی سے بھر جاتی ہیں جس سے آمد و رفت میں رکاوٹ اور حادثات کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات کے کئی اہلکار ڈیوٹی پر حاضر ہوئے بغیر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ فیلڈ میں نگرانی اور مرمت کا کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ملازمین باقاعدگی سے ڈیوٹی انجام دیں تو سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جا سکتی ہے اور سرکاری وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے ملازمین کے غیر حاضری کے باعث سڑکوں کی بروقت مرمت نہ ہونے سے چھوٹے نقصانات بڑے منصوبوں میں تبدیل ہو رہے ہیں جس سے لاگت کئی گنا بڑھ رہی ہے بلوچستان حکومت ہر سال ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کرتی ہے، اور انفراسٹرکچر کی ناقص دیکھ بھال مالی بوجھ میں اضافے کا باعث بنتی ہےشہریوں، تاجروں اور سماجی تنظیموں اور دیہی علاقوں میں رہنے والوں نے کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض٬ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر)الیاس کبزئی اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ مواصلات کے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے
تمام اہلکاروں کی حاضری یقینی بنائی جائے
سبی شہر کے لنک روڈ کی فوری مرمت کی جائے
ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا بلکہ حکومتی وسائل کا ضیاع بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی کے سڑکوں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں