امریکہ واسرائیل کے ایران پرحملے اور ایرانی سپریم لیڈ ر آیت اللہ خامنہ ای سمیت دیگر کی شہادت افسوسناک ہے،انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،میر یاسین مینگل،عمران ترین،حاجی سعداللہ اچکزئی،عبدالخالق آغا،ظفر کاکڑ،حاجی ہاشم کاکڑ،جہانگیرلانگو،خرم اختر،نعمت آغا،محمد جان آغا،اتحاد تاجران کے صدرحسن آغا،شاہ رضا،اللہ داد اچکزئی،نقیب اللہ کاکڑ،دوست محمد آغا،احسان کاکڑ،موبائل ایسوسی ایشن کے کلیم ترین،،نعمت ترین،بسم اللہ ترین،منظور ترین،عبدالعلی دمڑ ودان علی کاکڑ،زین اللہ کاکڑ اوردیگر نے امریکہ اوراسرائیل کے ایران پرحملے اور ایرانی سپریم لیڈ ر آیت اللہ خامنہ ای سمیت دیگر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈ رآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت مسلم امہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اوراسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ ایرانی سلامتی اورخود مختاری پر حملہ ہے جس کی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے جنگ سے صرف اورصرف نقصانات ہوتے ہیں اور آخر کار مسائل کا حل بیٹھ کر ہی نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اوراسرائیل کے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان مذمت کرتی ہے اورمشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اورعوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پوری امت مسلمہ کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے تمام اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ ایران پر امریکہ اسرائیل کے حملے رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان ایران عوام کے غم اور سوگ میں برابر کی شریک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں