عوام قانون کو اپنے ہاتھ میں لیے بغیر پرامن احتجاج کا حق استعمال کریں،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی حالیہ جنگی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کو پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کیلئے باعث تشویش قرار دیا۔ ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے پرامن رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام قانون کو اپنے ہاتھ میں لیے بغیر پرامن احتجاج کا حق استعمال کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن حالات کی حساسیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں لہٰذا سردست ملک اور صوبے میں قومی یکجہتی اور سیاسی استحکام کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ گورنر مندوخیل نے مرحوم آیت اللہ خامنہ ای کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں