کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے صوبائی مشیر برائے کھیل مینا مجید کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدین کا سایہ اولاد کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہوتا ہے اور ان کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں مینا مجید اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔حاجی علی مدد جتک نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

