کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان اور سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ 10 مارچ کو عوامی قوت کے ساتھ ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے قلات کے عوام کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ کے تناظر میں کارکنوں کو مزید متحرک رہنے کی ہدایت بھی کی ان خیالات کا اظہار پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قلات، خالق آباد، جوہان، گزگ، نرمک، تخت خیسار سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے معتبرین اور نوجوانوں کے وفود نے شرکت کی اس موقع پر سردار زادہ میر امیر جان لہڑی، وڈیرہ دوست علی لہڑی، وڈیرہ حاجی محمد عالم بنگلزئی، میر کمال خان بنگلزئی، میر غفار لہڑی، انجینئر احسان بنگلزئی، میر حبیب خان بنگلزئی، میر شبیر لہڑی، میر حسنین بنگلزئی، بابو رمضان لانگو، میر مسعود بنگلزئی، میر منظور لانگو اور انجینئر ریاض لانگو سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے اجلاس کے دوران معتبرین اور نوجوانوں نے میر ضیاء اللہ لانگو پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے موقع پر 10 مارچ کا سورج میر ضیاء اللہ لانگو کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، جس کے لیے کارکن بھرپور محنت کر رہے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر ضیاء اللہ لانگو نے معتبرین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کی خدمت ان کا نصب العین ہے جسے وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں حلقے کے عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ ری پولنگ میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پارٹی کارکن متحرک

