چاغی پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم 285افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا

چاغی (این این آئی) چاغی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے 285 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ایس پی چاغی محمد علی کاسی کی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف تھانوں نے کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔ایس ایچ او عبدالوحید بلوچ نے کہا کہ غیر قانونی داخلے اور قیام کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور کسی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خوراک سمیت دیگر انتظامات ممکن نہیں، اس لیے متعلقہ حکام فوری منتقلی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں