سبی پولیس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں خادم حسین مگسی

سبی(رپورٹر)ایس ڈی پی او سبی سرکل خادم حسین مگسی نے کہا ہے کہ سبی پولیس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑو، ایس ایچ او صدر غلام جیلانی، سی آئی اے انچارج منور علی گشکوری، ایگل اسکواڈ انچارج غوث بخش ڈومکی، انویسٹیگیشن بیورو س ے راجہ وقاص اور دیگر افسران کے ہمراہ بالا آفیسران کے احکامات کی روشنی میں مختلف آپریشنز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے چھینے گئے 6 موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے۔ایس ڈی پی او کے مطابق موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان داد محمد، شہباز بغدار، ذاکر، قربان اور ظفراللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے دورانِ تفتیش گھریلو سامان بھی برآمد کیا گیا۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پولیس سٹی تھانہ میں آفیسران کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہیں٬انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی سبی کے احکامات پر اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔پولیس اسٹیشن تلی کو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ قتل کے مقدمات میں دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت حراست میں لیا گیا۔ اسی طرح اغوا کے مقدمات میں بھی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ناجائز اسلحہ رکھنے کے تین مقدمات میں تین عدد ٹی ٹی پستول بمعہ میگزین اور گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تین مقدمات درج کرکے 22 کارٹنوں سے 552 بوتلیں اور 264 لیٹر ولائیتی شراب، 10 لیٹر شراب اور 600 گرام چرس برآمد کی گئی۔ایک اور اہم کارروائی کے دوران دو مقدمات میں رجسٹرڈ پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے جوا پر لگائی گئی ایک لاکھ اٹھارہ ہزار ایک سو روپے نقد رقم برآمد کرلی گئی۔ایس ڈی پی او خادم حسین مگسی اور ایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑو نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ سبی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔عوامی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے اور عوامی اپیل پر نوٹس لیتے ہوۓ بالا آفیسران نے شام کے اوقات میں بند ناکہ جات پر نفری تعینات کردی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس سے تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں