سہیل آفریدی سے تحصیل میئر مردان کی قیادت میں وفد کی ملاقات،بلدیاتی نمائندگان کی مدت کے خاتمے پر گفتگو

صوابی (این این آئی)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے تحصیل میئر مردان حمایت اللہ مایار کی قیادت میں تحصیل چیئرمین لاہور (صوابی)عادل خان،ہارون صفت، عزیزاللہ، انتظار خلیل، ذیشان خان اور دیگر پر بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، جس میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت 15 مارچ کو ختم ہونے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیرِاعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے تسلسل کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، جبکہ اسپیکر اسمبلی کو حکومتی و اپوزیشن اراکین پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت دی جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے طلب کیا جائے گا اور 15 مارچ سے قبل فیصلہ کیا جائے گا، جس میں نئے بلدیاتی انتخابات تک موجودہ نظام برقرار رکھنے کے طریقہ کار پر غور ہوگا،اس موقع پر وزیرِاعلی کی یقین دہانی کے بعد لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے ہڑتال مخر کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ کمیٹی لوکل کونسل بورڈ کے نامزد اراکین کا مقف بھی سنے گی۔اجلاس میں وزیر بلدیات مینا خان آفریدی اور محکمہ بلدیات کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں