کوئٹہ(این این آئی) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری سے ڈپلومہ انجینئرز کے وفد نے ملاقات کی۔صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری نے کہا کہ ہم چیف سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سابقہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق سب انجینئرز کی پوسٹ کو اپ گریڈ کرکے گریڈ 14کی منظوری دی جائے حالانکہ صوبے کے تمام ملازمین جن میں ٹیچرز اور کلرکس کی پوسٹون کو اپ گریڈ کیا گیا ہے لیکن ڈپلومہ انجینئرز کی پوسٹ کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا جوکہ ڈپلومہ انجینئرز کے ساتھ سراسر نا انصافی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زرعی انجینئرنگ کے ڈپلومہ انجینئرز کیلئے سروس رولز میں پرموشن کوٹہ مختص کیا جائے محکمہ زرعی انجینئرنگ میں ڈپلومہ انجینئرز کیلئے پرموشن کوئٹہ مختص تھا لیکن بعد میں ختم کردیا گیا سیکرٹری زراعت سے بھی اپیل ہے کہ محکمہ زرعی انجینئرنگ کے ڈپلومہ انجینئرز کیلئے سروس رولز میں کوئٹہ مختص کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ عنقریب مختلف ڈیپارٹمنٹ میں ڈپلومہ انجینئرز کے مسائل کو حل کیلئے کیلئے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

