ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، سلیم کھوسہ

صحبت پور ( عطا محمد کھوسہ )صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان میں سڑکوں اور عوامی انفراسٹرکچر کی بہتری کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور تیز رفتار سفری سہولیات فراہم کی جا سکیںترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘ میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان کا وسیع رقبہ اور دور دراز علاقے موثر مواصلاتی نظام کے متقاضی ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اربوں روپے کی لاگت سے مختلف شاہراہوں، پلوں اور سرکاری عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان منصوبوں میں دیہی سڑکوں کی بحالی، بین الاضلاعی شاہراہوں کی توسیع اور سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو شامل ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جاری اسکیموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولیات میسر آ سکیں۔ وزیر موصوف نے واضح کیا کہ ناقص میٹریل کے استعمال یا تاخیر کے ذمہ دار افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان پسماندہ اضلاع کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دور افتادہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف عوام کے لیے سفری سہولتیں بہتر ہوں گی بلکہ تعلیم، صحت اور تجارت کے شعبوں میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ بہتر شاہراہیں سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ تمام منصوبوں کی پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی کی جائے گی اور رپورٹنگ کا نظام مزید مو ¿ثر بنایا جائے گا۔میر سلیم کھوسہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت صوبے کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، اور اجتماعی کاوشوں سے بلوچستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں