اوستہ محمد میں داخلہ مہم 2026 کا آغاز، 7,753 بچوں کو اسکول لانے کا ہدف

اوستا محمد ( عابدعلی)اوستہ محمد کے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ بخش پندرانی ایجوکیشن سوٹ پروگرام کے منیجر سید علی رضا شاہ کی داخلہ مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس
محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام نصیر آباد ڈویژن میں جاری داخلہ مہم 2026 کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ بخش پندرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے حق سے محروم نہیں رہے گا اور ہر بچے کو اسکول لانا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے بتایا کہ رواں سال ضلع اوستا محمد میں 7,753 بچوں کو داخلوں کا ہدف دیا گیا
ہمارا خواب ہر بچے کے ہاتھ میں کتاب ہے، اور یہ خواب ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے تعبیر ہوگا داخلہ مہم صرف ایک سرکاری سرگرمی نہیں بلکہ ایک سماجی تحریک ہے جس میں والدین، اساتذہ، علما، میڈیا اور سول سوسائٹی سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاآج کا داخلہ کل کی ترقی کی ضمانت ہے، تعلیم ہی پائیدار خوشحالی کی بنیاد ہےجو بچے آج اسکول آئیں گے وہی کل کے معمارِ قوم بنیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی ای اوز، ہیڈ ٹیچرز اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر گھر مہم چلائیں، اسکولوں میں دوستانہ اور محفوظ ماحول فراہم کریں اور داخل ہونے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں