بھاگ (رپورٹر) جے یو آئی تحصیل بھاگ کے زیر اہتمام تحصیل امیر مولاناقاضی حماد اللہ کی میزبانی میں ایک باوقار افطار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات تاجر برادری اور جماعتی عہدیداران و کارکنان نےبڑی تعداد میں شرکت کی بڑی تعداد میں شرکاء کی موجودگی نے افطار پروگرام کو اہم پروگرام میں شامل کردیا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز عالم دین و مرکزی ممبر جے یوآئی مفتی کفایت اللہ و مرکزی ممبر حاجی حفیظ اللہ مغیری ودیگر تھے اس موقع پر مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ رمضان المبارک صبر تقوی ایثار اور ہمدردی کا درس دیتا ہے موجودہ معاشی حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے صاحب استطاعت افراد کمزور اور مستحق افراد کا سہارا بنیں انہوں نے مزید کہا کہ جماعت سیاست کو محض اقتدار کا زریعہ نہیں بلکہ عبادت اور عوامی خدمت کا موئثر پلیٹ فارم سمجھتی ہے یہ مہینہ باہمی محبت اخوت کا پیغام دیتا ہے مولانا قاضی حماداللہ نے کہا افطار پروگرام میں عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرکے جماعت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے آخر میں ملکی سلامتی عالمی امن اور اتحاد یکجہتی کےلیے دعا کی گئی

