لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) لسبیلہ میں مختلف حادثات ایک شخص جان بحق 10 افراد زخمی، شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا،ریسکیو زرائع کے مطابق اوتھل کے قریب زیرو پوائنٹ کے مقام کار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار محبوب علی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔نعش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔جہاں نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئ۔ بیلہ کے قریب جام یوسف آباد کے علاقے میں ایک اور حادثے میں تیز رفتار کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔جب کہ وایارو کے مقام پر دو موٹر سائیکل میں تصادم دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔شدید زخمیوں کو کراچی ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا۔

