کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے حضرت امام حسنؓ کے یومِ ولادت کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسنؓ کی سیرت انسانیت کے لیے روشن مثال ہے۔وزیراعلی سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام حسنؓ کی زندگی صبر، برداشت، اتحاد اور انسانیت کا درس ہے، انہوں نے امن، رواداری، امت کے اتحاد کے لیے عظیم مثال قائم کی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں امام حسنؓ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے سماج میں محبت، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسنؓ کی زندگی امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وزیراعلی سندھ نے امن اور بھائی چارے کے فروغ کی اپیل کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں اہلِ بیت کی تعلیمات پر عمل کی توفیق دے۔

