اوستا محمد( عابدعلی)اوستہ محمد میں مستری مزدور لیبر یونین نصیرآباد ڈویژن کے سئنیر نائب صدر محمد درانی خان بلیدی یونین اوستا محمد کے ضلعی صدر محمد رفیق عمرانی تحصیل صدر محمد رمضان ببر کی قیادت وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے مستحق افراد کے لیے رمضان پیکج میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزدور برادری کو نظر انداز کرنے کے خلاف لیبر آفس سے ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکاء سے ضلعی صدر محمد رفیق عمرانی تحصیل صدر مستری مزدور لیبر یونین محمد رمضان ببر مستری مزدور لیبر یونین نصیرآباد ڈویژن کے سئنیر نائب صدر محمد درانی خان بلیدی راہب حسین محمد بچل لاشاری علی گل سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان ریلیف پیکج میں ضلعی انتظامیہ نے مزدور طبقہ کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے غریب مستحق لوگوں کے لیے آنے والا رمضان پیکج منظور نظر لوگوں میں تقسیم کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع اوستا محمد نے رات کی تاریخی میں اپنے من پسند لوگوں کو رمضان پیکج سے نوازہ ہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے رمضان پیکج سے کوئی بھی حق دار افراد کو ریلیف نہیں ملی انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ضلعی انتظامیہ اوستا محمد کی رمضان پیکج میں مزدور طبقہ کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا فوری نوٹس لیں اور مزدور طبقہ کو رمضان پیکج میں ریلیف دینے کے احکامات جاری کریں ۔

