وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی کی شہیدلیفٹیننٹ عصمت اللہ بنگلزئی کے اہل خانہ سے ملاقات،فاتحہ خوانی

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وطن عزیز کی حفاظت کے دوران جان کی قربانی دینے والے شہید لیفٹیننٹ عصمت اللہ بنگلزئی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید کی بے مثال قربانی اور بلند حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و صوبے کی خدمت میں دی گئی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لواحقین کے ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں