حکومت بلوچستان کاعیدکے موقع پر ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 16مارچ کو ادا کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (این این آئی) حکومتِ بلوچستان نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مارچ 2026 کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن قبل از وقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مذکورہ ادائیگیاں 16 مارچ 2026 کو کی جائیں گی۔محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی خزانہ قواعد (Federal Treasury Rules) کے رول 217 کے تحت صوبائی حکومت نے مارچ 2026 کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی ادائیگی قبل از وقت کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ ادائیگیاں جو معمول کے مطابق یکم اپریل 2026 کو ہونا تھیں، اب عیدالفطر کے پیش نظر 16 مارچ 2026 کو ادا کی جائیں گی۔اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ صوبے بھر کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عیدالفطر سے قبل مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں