نیتن یاہواس دورکا فرعون اورنمرودہے،ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب

کراچی (این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے جامع مسجد فردوس پاکستان کوارٹرمیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل غاصب اورناجائزریاست ہے نیتن یاجو وزیراعظم بنا بیٹھا ہے وہ اس دورکا فرعون اورنمرودہے جس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،غزہ،فلسطین اور جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں خواتین،بچے،مردشہیدہوچکے ہیں لاکھوں زخمی ہیں عالمی عدالت نے بھی غزہ میں جنگی جرائم اورانسانیت کے خلاف جرائم کامرتکب قراردیکر وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں گیلپ انٹرنیشنل سروے کے مطابق بھی عالمی سطح پر ایک بڑی تعدانے نتین یاہوکوناپسندگی کا اظہارکیاہے لیکن اس کو امریکہ نے سہارادیاہواہمیں ایسے شخص کی شرسے پناہ مانگنے کی دعاکرنی چاہیے۔ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال اسرائیلی جارحیت، جانی ومالی بحران پر مسلم حکمرانوں کے درمیان اتحادواتفاق کی جانب زوردیا اورکہاکہ ظلم کے خلاف خاموش رہنا بھی ظالم کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ہے لہٰذامسلمان آپس کے اختلافات بھلاکر اسلام دشمن قوتوں کے خلاف متحدہوجائیں۔قاری حمید الحسن حسنی نے غزوہ بدرکے ایمان افروزواقعات بیان کئے۔حافظ محمدوسیم قادری نے سلام پڑھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں