پسنی کے روحانی پیشوا واجہ سخی جان کے انتقال پر انجینئر حمید بلوچ کا اظہارِ افسوس

تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی نائب صدر انجینئر حمید بلوچ نے پسنی کے معروف روحانی پیشوا وہ سماجی شخصیت واجہ سخی جان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ واجہ سخی جان ایک باوقار، نیک سیرت اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کی رہنمائی، خدمت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے علاقے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پر کرنا آسان نہیں ہوگا۔
انجینئر حمید بلوچ نے کہا کہ مرحوم کی سماجی اور روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ اور تمام عقیدت مندوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے پسماندگان عزیزوں اور مریدوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں