اوستہ محمد میں یومِ پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کے تحت چار دلچسپ T10 کرکٹ میچز

اوستہ محمد (ر عابدعلی) بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں آج کرکٹ کے چار T10 میچز میر عبدالنبی خان جمالی PCB کرکٹ گراؤنڈ اوستہ محمد میں کھیلے گے
پہلا میچ سپر سالار کرکٹ کلب اوستہ محمد نے مرحوم میر تاج محمد خان جمالی کرکٹ کلب کیٹل فارم کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
دوسرا میچ شہید سردارزادہ رستم خان جمالی کرکٹ کلب اوستہ محمد نے بلدیہ کرکٹ کلب اوستہ محمد کو 28 رنز سے شکست دیدی
تیسرا میچ ینگ مستوئی کرکٹ کلب اوستہ محمد نے الشہباز کرکٹ کلب اوستہ محمد کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
چوتھا میچ الحسینی کرکٹ کلب اوستہ محمد نے میر عبدالنبی خان جمالی کرکٹ کلب اوستہ محمد کو 28 رنز سے شکست دیدی اس موقع پر ڈویژنل اسپورٹس افسر نصیر آباد جناب فیروز صاحب اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر اوستہ محمد موجود تھے
کثیر تعداد میں تماشایوں نے شرکت کی
اس میچز کے امپائرز عابد علی عمرانی ،شبیر جان اور میر جان شیخ تھے جبکہ اسکورر محمد یوسف چانڈیو اور جان محمد عمرانی تھے
کھلاڑیوں نے اس طرح کے کرکٹ کے مواقع مہیا کرنے پر بلوچستان اسپورٹس بورڈ اور حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں