خضدار(این این آئی) این اے 256 کے الیکشن کے لیئے پانچ جماعتوں نے اپنے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے اور انہیں پارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے میر شفیق الرحمان مینگل امیدوار ہوں گے جبکہ رابطہ جمعیت علمائے اسلام کے مولانا محمد حسن شاہوانی، جمعیت علمائے پاکستان کے مولانا علی اکبر نیشنل پارٹی کے عبدالحمید بلوچ اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولانا قمرالدین میدان میں ہوں گے۔ان پانچوں امیدواروں کو ان کی متعلقہ جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، جس سے حلقہ این اے 256 میں مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔

