کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سید ملا برکت بلوچ نے باوقار شخصیت سید سخی جان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے ذکری کمیٹی ایک باوقار مذہبی و سماجی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سید سخی جان کو عزت، احترام اور عقیدت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور وہ اپنے اعلیٰ کردار، بردباری اور مثبت سوچ کی بدولت ایک ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

