بلاول بھٹو ملک کی اصل آواز ہیں۔ پاکستان کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ملک چاروں طرف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے

کراچی ( رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرقی و ممبر آر سی سی بلاول ہاؤس شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ملک کی اصل آواز ہیں۔ پاکستان کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ملک چاروں طرف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے۔یہ وقت ایک ہوکر ملک کی حفاطت اور سازشوں کا مقابلہ کرنے کا ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی متعارف کرائی جبکہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے ایٹمی ری ایکٹر پلانٹ فرانس سے لا کر ایٹمی طاقت بنانے کا ملک کو آغاز کیا۔ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے اور جمہوریت کی بقاء کے لئے پیپلز پارٹی ہر اول دستہ ہے۔ انہوں نے یہ بات ضلع شرقی کی افطار پارٹی کے موقع پر شرقی کی سیکریٹری خدیجہ چانڈیو کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے تو عوام کو ریلیف اور روزگار ملے گا۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے رمضان المبارک میں غریب عوام کی کمر توڑ دی۔ پاکستان بھی حالت جنگ میں ہے افغانستان کے ساتھ جنگ چل رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر تیسری عالمی جنگ کے خطرات ابھر رہے ہیں۔ عالمی دنیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف خاموش ہے۔ بلاول بھٹو دبنگ لیڈر ہیں۔ چار اپریل کو شہید قائد عوام کی برسی ہے جو جمہوریت کے پودا لگانے والے اور ملک کی تاریخ میں آمریت کے خلاف ایک مثال ہیں۔ ہم شہید خاندان کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جو جمہوریت اور ملک پر قربان ہوگئے۔ افواج پاکستان ہماری شان ہیں۔ خدیجہ چانڈیو نے کہا کہ ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی تو عوام کی قسمت بدلے گی۔ افظار ڈنر سے نثار کھوڑو، اقربا فاطمہ، وقار مہدی، شرمیلا فاروقی، اقبال ساند نے بھی خطاب کیا جبکہ ٹاؤن چیئرمین راشد خاصخیلی، لالا رحیم،، فرحان غنی ،ضلعی صدر خواتین ونگ یاسمین بٹ،، جنرل سیکریٹری ریاض بلوچ، سعید غنی، محبوب عباسی، بشیر خاصخیلی، سیکریٹری انفارمیشن فرخ تنولی، احمد عالمانی، زبیر قریشی، محمد علی سمیت پارٹی کے مرکزی اور ضلع کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں