حمید بلوچ عوامی خدمتگار ہیں، مخدوم ایوب قریشی

کراچی(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم ایوب قریشی، صوبائی جنرل سیکریٹری مجید ساجدی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سنیل کمار بزنجو نے اپنے مشترکہ بیان میں قومی اسمبلی کی نشست
این اے 256خضدارکے ضمنی انتخابات کے لیے ایڈووکیٹ حمید بلوچ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڑکا یہ فیصلہ بہت ہی مناسب ہے ایڈووکیٹ حمید بلوچ ایک منجھے ہوئے عوام دوست سیاست دان ہیں انہوں نے پارٹی اور خضدار کے عوام کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں حمید بلوچ کا ضلع خضدار کے نائب ناطم کی حثیت سے شاندار اور بے داغ کردار ہے انہوں نے نیشنل پارٹی کے کارکن ، ضلع خضدار کے صدر اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر کی حثیت سے پارٹی کو بھرپور نمائندگی دی ہے،
نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے این اے 256 خضدار کے عوام سے کہاہے کہ نیشنل پارٹی نے ایک شاندار عوام دوست اور ایمان دار نمائندہ ان کی خدمت کے لیے نامزد کیا ہے اب یہ علاقے کے عوام کی زمہ داری ہے کہ وہ ایڈووکیٹ حمید بلوچ کو ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں