ڈی آئی جی نصیراباد ڈویژن کیپٹن ( ر) عاصم خان کا ضلع صحبت پور کے مختلف تھانوں کا افتتاح

صحبت پور (عطا محمد کھوسہ ) ضلع صحبت پور میں پولیس تھانوں کی خستہ حالی کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے مرمت و بحالی کے لیے فنڈز جاری کیے گئے تھے، جن کے تحت ضلع کے مختلف تھانوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا۔ چھ ماہ کے اندر کام کی تکمیل کے بعد ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویژن کیپٹن (ر) عاصم خان نے تھانہ شہید ملک محمد علی فریدآباد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی صحبت پور عبدالحمید ڈی ایس پی عبدالحمید، ایس ایچ او طارق گاجانی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی عاصم خان کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ڈی آئی جی نے تھانے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، مکمل کوائف کا جائزہ لیا اور ریکارڈ بھی چیک کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویژن کیپٹن (ر) عاصم خان نے کہا کہ پولیس تھانوں کی مرمت اور پولیس اہلکاروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خستہ حال تھانوں کی بحالی سے پولیس کو بہتر ماحول میسر آئے گا جس سے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع صحبت پور میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے اور ایس ایس پی عبدالحمید کی تعیناتی کے بعد پولیس ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت مستعد اور کوشاں ہے۔
آخر میں تھانے میں پودا لگا کر شجر کاری کا افتتاح کیا اور مزید درخت لگانے سے ماحولیاتی نظام میں تبدیلی آنے سے مدد ملے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں