صحبت پور میں پولیس تھانوں کی مرمت مکمل، ڈی آئی جی نصیرآباد نے افتتاح کیا

صحبت پور(رپورٹ اعجاز پیچوہا) ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویژن کیپٹن (ر) عاصم خان کا ضلع صحبت پور کے مختلف تھانوں کا افتتاح کر دیا
ضلع صحبت پور میں پولیس تھانوں کی خستہ حالی کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے مرمت و بحالی کے لیے فنڈز جاری کیے گئے تھے، جن کے تحت ضلع کے مختلف تھانوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
چھ ماہ کے مختصر عرصے میں کام مکمل ہونے کے بعد ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویژن کیپٹن (ر) عاصم خان نے پولیس تھانہ پنہور سنہڑی اور پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی فریدآباد کا باقاعدہ افتتاح کیا
اس موقع پر ایس ایس پی صحبت پور عبدالحمید، ڈی ایس پی صحبت پور عبدالحمید تھہیم، ڈی ایس پی سرکل پنہور سنہڑی عابد حسین بگٹی ایس ایچ او غلام مصطفیٰ خان گاجانی عبدالرؤف گھنیہ ایس ایچ او عبیداللہ مینگل ایس ایچ او سلیمان گاجانی ایس ایچ او ایوب گاجانی ایس ایچ او طارق عزیز گاجانی ایس ایچ او محفوظ کھوسہ سمیت دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ڈی آئی جی نے تھانے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، ریکارڈ چیک کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) عاصم خان نے کہا کہ پولیس تھانوں کی مرمت اور اہلکاروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خستہ حال تھانوں کی بحالی سے پولیس کو بہتر ماحول ملے گا جس سے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہوگی کوئی سائل درخواست دینے کے لیے آتا ہے تو ان کے ساتھ احترام سے پیش آیا کرو اور ان کی درخواست وصول کر کے فل فور کاروائی کریں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع صحبت پور میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور ایس ایس پی عبدالحمید کی قیادت میں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت مستعد ہے۔
آخر میں تھانے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا گیا اور تھانے میں مزید درخت لگا کر خوبصورت بنائیں تاکہ ماحولیاتی نظام میں درخت لگانے سے مدد ملے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں