بلوچستان میں آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا آغاز

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں جدید، سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے الیکٹرک بائیکس اسکیم کا باضابطہ افتتاح کر دیا اس اقدام کا مقصد طلبہ و طالبات، ورکنگ وومن اور عام شہریوں کو بہتر اور کم خرچ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ روزمرہ آمد و رفت کو آسان اور مؤثر بنایا جا سکے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور الیکٹرک بائیکس اسکیم اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات، ورکنگ وومن اور عام عوام کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائکس فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں اپنی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور روزمرہ سرگرمیوں کے لیے بہتر ٹرانسپورٹ میسر آ سکے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت اس اسکیم کے تحت الیکٹرک بائکس کی فراہمی میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ درخواست دہندگان کا انتخاب قرعہ اندازی کے شفاف طریقہ کار کے ذریعے کیا جائے گا اور صوبے کے کسی بھی ضلع سے شہری آن لائن درخواست دے سکیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ مذکورہ الیکٹرک بائکس کی رینج 70 سے 100 کلومیٹر تک ہوگی جو طلبہ، ملازمت پیشہ افراد اور دیگر شہریوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے نہ صرف شہریوں کو سستی اور قابلِ اعتماد سفری سہولت فراہم کی جائے گی بلکہ ایندھن کی بچت اور ماحول کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت ورکنگ کلاس کو سہولت فراہم کرنے کے لیے آئندہ مرحلے میں الیکٹرک لوڈرز کے منصوبے پر بھی غور کر رہی ہے اور اس حوالے سے عملی پیش رفت جاری ہے تاکہ چھوٹے کاروبار اور روزگار سے وابستہ افراد کو بھی جدید اور کم لاگت ٹرانسپورٹ میسر آ سکے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور صوبے میں پائیدار ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی، صوبائی وزراء، اراکینِ صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں