کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار نجیب اللہ نے بتایا کہ انہوں نے کریڈیٹ کارڈ کی بجائے غلطی سے ڈیبیٹ کارڈ بنوایا۔جس کی درستگی کے لیے انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے کو درخواست دے چکے تھے۔لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بالآخر مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا ڈیبیٹ کارڈ کینسل کر کے فوری طور پر کریڈیٹ کارڈ جاری کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو کریڈیٹ کارڈ فراہم کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

