بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر ضیاء اللہ لانگو کی حلقہ پی بی 36قلات سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر ضیاء اللہ لانگو کی حلقہ پی بی 36قلات سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات کے 7پولنگ اسٹیشنز میں بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیا ء اللہ لانگو کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشنز ایکٹ 2017کی شق 98کی شق 1کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار میر سعید احمد لانگو نے 8فروری 2024کے انتخابات میں میر ضیاء اللہ لانگو کی کامیاب کو چیلنج کیا تھا جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے 7پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں